ریلوے پولیس کی بد حواسیاں، بے ہوش مسافر مردہ قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریلوے پولیس کی بد حواسیاں، بے ہوش مسافر مردہ قرار

کوٹری:  ریلوے پولیس نے مسافر کو مردہ تصور کر کے قانونی کارروائی مکمل کر کے بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا جہاں مذکورہ شخص اٹھ بیٹھا۔

ریلوے پولیس کو روہڑی سے کوٹری آنے والی موہن جو دڈو ایکسپریس سے نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں نے اطلاع دی کہ مسافر کئی گھنٹے سے ساکت پڑا ہے۔

کوٹری ریلوے تھانے کے صوبیدار نے ایدھی سینٹرکو وائرلیس پر پیغام دیا کہ نامعلوم لاش ملی ہے اور تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کرتے ہوئے لاش کو ایدھی ایمبولینس میں ڈال کر بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے جب چیک کیا تو مسافر اٹھ کر بیٹھ گیا، اس نے اپنا نام غلام رسول بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوٹری کا رہائشی ہے۔

The post ریلوے پولیس کی بد حواسیاں، بے ہوش مسافر مردہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qGAssT