مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا، آرمی چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا، آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن میں ریاستی جبر اور ظلم برداشت کررہے ہیں ، اس انسانی المیے کوختم کرنے کاوقت ہے، تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ٹویٹ کیا ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام بھارت کا بدترین ریاستی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاوٴن کا سامناکررہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اس انسانی المیے کوختم کرنیکا یہی وقت ہے، تنازعہ کشمیر کو یواین قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کی مطابق حل ہونا چاہئے۔

The post مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36LSvWN