لاپتا شہری کی گمشدگی کیس؛ سینٹرل جیل کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ 3 دن محفوظ رہنے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاپتا شہری کی گمشدگی کیس؛ سینٹرل جیل کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ 3 دن محفوظ رہنے کا انکشاف

 کراچی: لاپتا شہری کی گمشدگی کے معاملے پرسینٹرل جیل کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ 3 دن محفوظ رہنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں دورکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہارون شیخ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہری امین سینٹرل جیل سے لاپتا ہوا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ امین کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا اس کے بعد لاپتا ہوا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسارکیا کہ جیل سے کب رہا ہوا ہے جیل کے کیمروں جو چیک کیا؟ دوران سماعت  تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ امین کی رہائی کا سینٹرل جیل انتظامیہ کے پاس ریکارڈ محفوظ نہیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کیوں نہیں کیا؟ جیل میں شہری کی رہائی کا مینوئل ریکارڈ تو موجود ہوگا؟ شہری کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

عدالت نے لاپتا شہری امین کی گمشدگی کے معاملے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کرنے اورجیل میں لگے کیمروں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 9 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

The post لاپتا شہری کی گمشدگی کیس؛ سینٹرل جیل کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ 3 دن محفوظ رہنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3arHV8k