ااس:
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزرا شبلی فراز اور حماد اظہر، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی عشرت حسین، وقار مسعود اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ جس پر وزیرِاعظم نے معاشی ٹیم اور مجموعی طور نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پزیرائی کی جائے۔
The post ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن اور خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qiFYBB