ن لیگ مالی بحران کا شکار، پارٹی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ن لیگ مالی بحران کا شکار، پارٹی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) مالی مشکلات کا شکار ہو گئی، پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادانہ کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے 40 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

سیکیورٹی گارڈز، خانساموں سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے بنتی ہے لیکن ایک ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ملازمین بھی پریشان ہیں۔

 

The post ن لیگ مالی بحران کا شکار، پارٹی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35IeXQb