شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کا فیصلہ

 کراچی: پولیس کی جانب سے شہرمیںگداگری کے مکروہ کاروبارسے منسلک مافیاکے خلاف بھرپورکارروائی کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس آفس میں گداگری کے خاتمے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل ،ایس پی ٹریفک جنوبی ، سیکریٹری سماجی بہبودروشن شیخ ،ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر بھر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداداوراس کے سدباب کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ شہرمیں غیرمقامی افراد سمیت غیرملکی افغان، برمی اوربنگالی مہاجرین کی بڑی تعداد گدا گری میں ملوث ہیں ایسے افراد شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں، اجلاس میں گداگروں کے خاندان میںشامل چھوٹے بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا  فیصلہ کیا گیا۔

اس کی مدد سے بچوں کے اغوا اورگداگری کے کاروبار سے منسلک کرداروںکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،شہرمیں محکمہ سماجی بہبود کے زیر سرپرستی ضلع کورنگی اور ملیر میں بچوںکیلیے سہولت مراکز فیسیلٹی سینٹرز، اور پناہ گاہیں شیلٹر ہومز موجود ہیں جہاں گداگر بچوں کو رہائش اور خوراک کی مکمل سہولتیں  فراہم کی جائیں گی ،اجلاس میں ضلع ساوتھ کی اینٹی بیگری یونٹ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اجلاس میں کراچی کونوبیگر زون بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے آغازکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں کراچی پولیس کے اینٹی بیگری یونٹ کی استعداد کو بڑھایا جا رہا ہے،گداگری کا شکار بچوں کو کورنگی اور ملیر کے فیسیلٹی سینٹرز،شیلٹر ہومز میں رکھا جائے گا، شہر کو بیگر فری زون بنانے کے لیے مرحلہ وار شہر کے تمام اضلاع کو گداگروں سے پاک کیا جائے گا،۔

The post شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rYwJbm