اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت کا اسامہ ستی قتل کیس میں تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار جب کہ گرفتار 5پولیس اہلکاروں کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے وائرلیس کرنے والے پولیس اہلکار سے بھی تفتیش کی ہدایت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جوادعباس حسن نے کیس کی سماعت کی، گرفتار اہلکاروں مدثر اقبال، شکیل احمد، محمد مصطفی، سعید احمد اور افتخار احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر محمد اعظم نے بتایاکہ سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، جے آئی ٹی میں بیان قلمبند کیا جا چکاہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا پیچھے سے گولی لگنے کی تصویر دکھاؤ، تصویر نہ دکھانے پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تم ملزمان کے ساتھ ملے ہو۔،جج نے کہاکہ ایک پک اپ سے آپ آلٹو گاڑی کو نہ روک سکے؟ کیا وہ فائرنگ کر رہاتھا یا راکٹ لانچر چلایا تھا؟ جو آپ نے جوابی فائرنگ کی، ایک معصوم بچہ تھاعدالت نے وائرلیس کرنے والے کو بھی شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کا ساتھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
The post اسامہ ستی قتل، گرفتار اہلکاروں کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38jm0Ac