صائم المصطفے صائم
واٹس اپ(03338818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبروں کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف(ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 9 نومبر2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے
اگر آپ کسی مستقل اور دیرپا کام کے لیے جارہے ہیں تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر ہونے کی امید ہے، ورنہ آپ کو صبروتحمل کا مشورہ ہے، کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے، لیکن ہمت نہ ہاریں، جلد باز اپنا نقصان کرسکتے ہیں۔
1،2،3،4،6،7اور8 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
5اور9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار، اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 10نومبر 2020
آج کا حاکم نمبر7 ہے
مریخ کے دن نیپچون کے اثرات وردی والوں کی طرف سے کچھ ناقابلِ فہم اقدام کیے جاسکتے ہیں، کوئی آفیسر جو ماضی سے تعلق رکھتا ہے دوبارہ خبروں میں تازہ وزندہ ہوسکتا ہے۔
3،4،5،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1،2 اور6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90،یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار، اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 11نومبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
تبدیلی کی خبروں کو گرم کردینے والا دن ہوسکتا ہے، صحافت اور سوشل میڈیا سے منسلک احباب کے لیے ایک چیلینجنگ دن ہوسکتا ہے۔ کوئی دل پریشان کرنے والی خبر بھی آسکتی ہے۔
1،2،3،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
4، 5 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص” یاخبیرُ، یا وکیلُ یا اللہ ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات12نومبر2020
آج کا حاکم نمبر3 ہے
ایسے حکمراں جو مذہب سے گہرے لگاؤ میں ہیں، سے متعلق اہم واقعہ ہوسکتا ہے یا ایسے مذہبی پیش روجو اہم سمجھے جاتے ہیں وہ آج کوئی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جو دنیا کے امن کے لیے اہم ہوسکتا ہے۔
2،3،4،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1،5 اور6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار، یا یاقدوس یا وھابُ، یااللہ 21 بار، اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ 13نومبر2020
آج کا حاکم نمبر 7 ہے
مذہب کے نام پر انسانوں کا امن خراب ہونے کی سازشیں جاری و ساری رہیں گی، بلکہ شرپسند کہیں دہشت گردی بھی کرنے کی کوشش کریں گے۔
3،4،5،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
1،2 اور6 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورہ کہف یا یاودود، یامعید، یا اللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 14نومبر2020
آج کا حاکم نمبر1 ہے
اچھے لوگ خراب وفتنہ پروور لوگوں کے درمیان پھنس جائیں گے۔ اچھے اور بڑے لوگوں کے لیے مشکل ہوسکتی ہے، کسی حاکم کو سخت مخالفت کا اندیشہ ہے۔
1، 2، 4، 5، 6اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3، 6 اور7 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا 800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار15نومبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
ایک اور تبدیلی سے بھرپور دن، غیرمتوقع حالات ہوسکتے ہیں ، جن کے لیے ہم ”اچانک” لفظ استعمال کرتے ہیں، اچانک حالات کیا سے کیا ہوجائیں گے۔ محتاط رہیں۔
1،2،3،6،7،اور8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
4،5اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں، گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38tXOvo