ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے اراضی پر قبضے کا مقدمہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے اراضی پر قبضے کا مقدمہ

 کراچی: ریلوے پولیس نے ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔

ریلوے پولیس نے کامران ٹیسوری کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی دفعات کے تحت ریلوے سٹی اسٹیشن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/47 درج کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ایم کیو ایم پی آئی بی رہنما کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں اور گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔

The post ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے اراضی پر قبضے کا مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36VkF0H