پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیر اعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔

The post پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lSZt1t