سینئرز کے معاملے میں مصباح کا ’’کھلا تضاد‘‘ واضح - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینئرز کے معاملے میں مصباح کا ’’کھلا تضاد‘‘ واضح

 لاہور:  سینئرز کے معاملے میں مصباح الحق کا ’’کھلا تضاد‘‘ واضح ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے شعیب ملک اور محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، یہ فیصلہ آئندہ چند برسوں میں 5 میگا ایونٹس پر مبنی شیڈول کو سامنے رکھ کر کیا گیا، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے مزید کہا کہ اسد شفیق کو غیرتسلی بخش فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا، وہ اپنی آخری 15 اننگز میں 510 رنز ہی بنا سکے ہیں، دورئہ انگلینڈ میں بھی صرف67 رنز اسکور کیے، وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کریں جیسا کہ سرفراز احمد نے کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، بدقسمتی سے ہمیں دورئہ نیوزی لینڈ کے لیے 12 اکتوبر تک 45 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست بھجوانا تھی، اسی میں سے 35 کا انتخاب ہوا، تینوں بولرز کی اچھی پرفارمنس سے ہمارے اسپن ڈپارٹمنٹ کا پول بڑھ گیا جس کا فائدہ آئندہ سیریز میں ضرور ہوگا۔

The post سینئرز کے معاملے میں مصباح کا ’’کھلا تضاد‘‘ واضح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/35jFF1A