نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی اسپتال قائم کر دیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی اسپتال قائم کر دیا گیا

 کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت خصوصی اسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت خصوصی اسپتال قائم کر دیا گیا ہے جب کہ کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز اور دیگر پھیلنے والی بیماریوں کی کے اثرات سے بچانے اور فوری علاج معالجے کے لیے اسپتال میں خصوصی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر مظفر مہندی کی زیر نگرانی میڈیکل اسٹاف میں ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر کامران اور کوآرڈینیٹر ڈینی جیسی بھی شامل ہیں۔

پریکٹس اورمیچز کے دوران کسی بھی قسم کی بیماری کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں یا آفیشل کو مذکورہ اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی، ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال بھی پہنچا نے کی سہولت ہے ، ڈاکٹر ظفر مہندی کے مطابق عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد رہے گا۔

The post نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی اسپتال قائم کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Uu0Pnf