مریم نواز نے اپنے والد کے بیانیے کی نفی کر دی، سراج الحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مریم نواز نے اپنے والد کے بیانیے کی نفی کر دی، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت سراج الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ نے فوج سے مذاکرات کرنے کا بیان دیکر اپنے والد کے بیانیے کی نفی کردی ہے۔

امیر جماعت سراج الحق نے ملک میں سول بالا دستی، شفاف و غیر جانبدار انتخابات، سیاسی قوتوں کے درمیان ڈائیلاگ، اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد، صوبوں کو مکمل خود مختاری دینے اور انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرانے سمیت حکومت کو جماعت اسلامی کی طرف سے 11نکاتی عوامی چارٹر پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلیے حکومت کو اس چارٹر پر عمل کرنا ہوگا۔ حکومت کو اس دن سے ڈرنا چاہیے جس دن جھونپڑیوں اور کچے مکانوں سے نکل کر غریب عوام نے حکمرانوں کے عالی شان بنگلوں اور محلوں کا رخ کیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیاکہ ملک میں سول بالا دستی قائم ہونا ناگزیر ہے جس کیلیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ فوج یا کسی ادارے کے ساتھ مذاکرات کرنا انھیں سیاست میں آنے کی خود دعوت دینے کے مترادف ہوگا، مریم نواز صاحبہ نے فوج سے مذاکرات کرنے کا بیان دیکر اپنے والد کے بیانیے کی نفی کردی ہے۔

The post مریم نواز نے اپنے والد کے بیانیے کی نفی کر دی، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eWxBXI