ملتان:
اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو گرفتار کرلیا ہے۔ غفار ڈوگر کو علی الصبح ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ڈوگر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔ غفار ڈوگر کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
The post مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کرپشن کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35z9fAq