سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ جمع کرا دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ جمع کرا دیا

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ جمع کرا دیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے بل میں میئر کے لیے اہم اختیارات طلب کیے گئے ہیں، مجوزہ ایکٹ میں میئر کراچی کو وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی طرح مشیر اور معاونین خصوصی رکھنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، 17 گریڈ تک افسران بھرتی کرنے کے اختیارات بھی میئر کو تفویض کیے گئے ہیں۔

پولیس، ریونیو، تعلیم، صحت، زراعت، ماحولیات اور قانون کے محکمے بھی میئر کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، زمینوں کی الاٹمنٹ، ٹیکسوں کی وصولی کا اختیار بھی میئر کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بل جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا ہے ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ایک لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کیا ہے اسے اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے اس بل کو ایم کیو ایم نے اپنے تجربات کی بنا پر تیار کیا ہے اس میں لوکل گورنمنٹ کو مالی اور انتظامی طور پر بااختیار بنایا ہے، اس میں یو سی کی سطح تک اپنا ٹیکس کلیکشن ہو، پی ایف سی کے تحت چالیس فیصد صوبائی حکومت بلدیاتی حکومت کو منتقل کرے گی۔

کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسمبلی میں بلدیاتی حکومت کے حوالے سے بل کا مجوزہ جمع کرائے گی، بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دیا جائے، جو بھی صوبائی حکومت کا ٹیکس ہوگا ۔

The post سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ جمع کرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k7kyn7