ٹی ایل پی رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹی ایل پی رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو مجرم قرار دیا تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے مقدمے میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

The post ٹی ایل پی رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35E8wO7