کورونا وائرس میں مبتلا ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا وائرس میں مبتلا ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کا انکشاف

 کراچی:  پولیس کی غفلت سے عدالتوں میں کورونا وائرس کا خوف پھیل گیا جب کہ پولیس رپورٹ مثبت آنے پر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے لگی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں مزید 3 کورونا کے مریض ملزمان کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا، عیدگاہ تھانے کی حدود سے گرفتار معراج الدین اور بلوچ کالونی تھانے کی حدود سے گرفتار ساجد جاوید کورونا کے مریض نکلے، پولیس کی غفلت پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ اور پولیس حکام کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے شکار مریض ملزمان کو عدالت لانے والے پولیس افسران کو فوری طور پر قرنطینہ کیا جائے، متعلقہ تھانوں کے عملے کے فوری کورونا تشخیصی ٹیسٹ کرائے جائیں گرفتار ملزمان اور قیدیوں میں کورونا پھیلنے سے عدالتوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق پولیس کورونا کے شکار مریض ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے لیے لے آتی ہے۔

The post کورونا وائرس میں مبتلا ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lMF8uN