شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کل دوپہر پے رول پر رہائی کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کل دوپہر پے رول پر رہائی کا امکان

 لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کیلئے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ کی پے رول پر رہائی کل 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری

اس سے قبل پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی تھی۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔

مزید تفصیلات کے لیے: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

اس موقع پر حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیگم شمیم کے وفات پر آپ کی ابھی تک پیرول پر رہائی نہ ہوسکی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتقام ہے یہ صرف انتقام ہے۔

The post شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کل دوپہر پے رول پر رہائی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/368EQZG