کراچی: موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس درآمد کنندگان نے کراچی چیمبر سے مدد طلب کرلی۔
آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس کی درآمد پر حد سے زیادہ ڈیوٹی وٹیکسوں باالخصوص 35 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 11 فیصد اضافی ڈیوٹی کو کم کرنے کے لیے کراچی چیمبرسے مدد طلب کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو قائل کرنے میں معاونت کرے کیونکہ بے پناہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وجہ سے نہ صرف لاگت بڑھ جاتی بلکہ یہ اسپیئر پارٹس غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتے ہیں۔
اے پی ایم ایس پی آئی ڈی اے کے چیئرمین خالد وحید نے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کراچی چیمبر کادورے کے موقع پر اپنے ممبران کو درپیش بعض اہم مسائل کو اجاگر کیا۔
The post موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس درآمد کنندگان کی کراچی چیمبر سے مدد طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3ludTFm