سلطانز کو کنگز سے سخت مزاحمت کی توقع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سلطانز کو کنگز سے سخت مزاحمت کی توقع

 کراچی: ملتان سلطانزکو پہلے کوالیفائر میں کراچی کنگز کی جانب سے سخت مزاحمت کی توقع ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پی ایس ایل 5کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ ہمارا مقابلہ ایک مضبوط حریف سے ہے، کراچی کنگز کو باصلاحیت ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں، کپتان عماد وسیم نہ صرف ایک اچھے کپتان بلکہ دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں،بیٹنگ میں بابر اعظم کا ساتھ میسر ہے، محمد عامر اور افتخار احمد بھی موجود ہوں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ چیلنج ثابت ہوسکتے ہیں،کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے تھے لہذااچھا مقابلہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے مختلف اوقات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،عمران طاہر نے تسلسل کے ساتھ وکٹیں حاصل کی ہیں، رلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلی،روی بوپارا تجربہ کار کرکٹر ہیں، ہم نے ایڈم لیتھ کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین ریکارڈ رکھتے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل 5کے لیگ مرحلے تک عثمان قادر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع نہیں ملا تھا، لیگ اسپنر اب پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے اور وکٹیں بھی حاصل کی ہیں،زیادہ بہتر اور پْراعتماد بولر کی خدمات میسر ہونا خوش آئند ہے،خوشدل شاہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے، اچھی بات ہے کہ ہمیں سلیکشن کیلیے زیادہ کھلاڑی میسر ہیں، ان میں بہترین کمبی نیشن کا انتخاب کریں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد سے شاہد آفریدی کے مسابقتی کرکٹ نہ کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، چند ماہ کے وقفے سے ان کی صلاحیتوں کو زنگ نہیں لگ سکتا، میں نے آل راؤنڈر کے ساتھ ٹریننگ کی،ان کی فٹنس گذشتہ پی ایس ایل سے بھی بہتر لگ رہی ہے۔

The post سلطانز کو کنگز سے سخت مزاحمت کی توقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/38z5xbH