اپوزیشن کو جلسے نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن کو جلسے نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ

 لاہور:  کورونا کے تیزی سے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے جلوس نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو کورونا ایڈوائزی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انھیں بڑے سیاسی اجتماعات نہ کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ یہ ایڈوائز پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو جاری کی جائیگی۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو عوامی اجتماعات نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا جائیگا جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کو بھی بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کی اپیل کی جائیگی۔

The post اپوزیشن کو جلسے نہ کرنے کی ایڈوائز جاری کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nk6Uz7