اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے پینشن و دیگر مراعات کا نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے جبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ نئے بھرتی کیے جانیوالے سرکاری ملازمین کیلیے پینشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم کرکے نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے جبکہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے دس بینکوں کی جانب سے بڈز موصول ہوگئی ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آخر تک یا جنوری میں یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے وزارت خزانہ کو پیش کریگا اور توقع ہے کہ نئے بجٹ میں نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا جائیگا جس کے تحت پنشن فنڈ قائم ہونگے اور ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانیوالی کٹوتی اس فنڈ میں جمع ہوگی۔
پنشن حکومتی خزانے کے بجائے اس فنڈ کی جانب سے ادا کی جائیگی تاہم نئے نظام کا اطلاق موجودہ سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد حکومت کے پنشن کی مد میں اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔
The post ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے، نیا پنشن سسٹم لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2IocMZ3