کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے مطابق بلوچستان میں عام طور پر سرد علاقوں میں میں ڈھائی ماہ کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی تھیں تاہم رواں سال چھٹیاں 3 ماہ کے لئے ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم دسمبر سے فروری کے آخر تک دی جائیں گی جب کہ گرم موسم میں بعد میں دی جائیں گی۔
The post کورونا وائرس؛ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nx0Fbg