تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی، حسین حیدر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی، حسین حیدر

 کراچی:  شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہاہے کہ چین میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام شنگھائی میں پاکستان کے قونصل خانے کے تعاون سے منعقدہ ویبنار سے خطاب میں کہا کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہاہے کہ چین میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عام طور پر چین کو خام مال اور کم ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ وہاں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

پاکستانی قونصلیٹ نے شنگھائی میں کئی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستانی برآمد کنندگان کو ٹیکسٹائل اورملبوسات، ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، طبی و آلات جراحی، کھیلوں کا سامان،فٹ بالز، آؤٹ ڈور گیمز سمیت ورزش کا سامان، چمڑے کاسامان بشمول صندوق، سوٹ کیس، بریف کیس، سنگھار دان اور لیدر ملبوسات وغیرہ شامل ہیں ان کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

The post تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی، حسین حیدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3mQWWF8