گلگت بلتستان انتخابات؛ حکومت فوج کی خدمات نہیں لے گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات؛ حکومت فوج کی خدمات نہیں لے گی

 اسلام آباد:  گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت پولنگ ڈے پر فوج کی خدمات نہیں لے گی تاہم ہنگامی صورتحال پر فوری طلب کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان حکومت نے انتخابی سیکیورٹی کیلیے وفاق و صوبوں سے 11 ہزار اضافی اہلکار مانگ لیے، حکومت پولنگ ڈے پر فوج کی خدمات نہیں لے گی تاہم ہنگامی صورتحال پر فوری طلب کیا جائے گا۔

صوبے میں مجموعی طورپر1141پولنگ اسٹیشن قائم، 297 انتہائی حساس جبکہ 280 حساس قرار دے دیے گئے۔1747پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ کورونا کے پیش نظر ماسک کے بغیر ووٹ ڈالنے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر)خرم آغا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کوبتایا15 نومبر کوانتخابات میں 7لاکھ 45 ہزار 362 ووٹرزووٹ ڈالیں گے، اس بار 2015 ء کے مقابلے میں ایک لاکھ 26ہزار 638ووٹ بڑھے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا وزیراعظم نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ کی دعوت پر شرکت کی۔

The post گلگت بلتستان انتخابات؛ حکومت فوج کی خدمات نہیں لے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/362ylGH