ٹرین کی پٹڑی پر کھیلنے والی پوتی کو بچاتے ہوئے دادا بھی ریل گاڑی کی زد میں آگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹرین کی پٹڑی پر کھیلنے والی پوتی کو بچاتے ہوئے دادا بھی ریل گاڑی کی زد میں آگیا

کراچی: لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دادا اور پوتی دم توڑ گئے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانے والی کراچی ایکسپریس کی ٹکر سے ضعیف العمراور شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال لے جائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ محمد اسلم اور اس کی پوتی کی 2 سالہ بینش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قریبی آبادی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں واقعہ ریلوے لائن پر کھیلنے والی بچی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، متوفیان کے لواحقین اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ گئے جن کی لاشیں پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیں۔

 

The post ٹرین کی پٹڑی پر کھیلنے والی پوتی کو بچاتے ہوئے دادا بھی ریل گاڑی کی زد میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IsYqHp