شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا

کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں مقامی فیکٹری کے باہر سڑک سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا جب کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 7 نمبر میں مقامی فیکٹری کے باہر سڑک سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس کے شوہر اسلم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے اور ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوا ہے جبکہ ملزم کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں زیادتی کی کوشش کا بھی مقدمہ درج ہے ، مقتولہ پروین کسی فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی اور وہ جیسے ہی کام ختم کر کے باہر نکلی تو شوہر نے اس پر حملہ کر دیا تاہم پولیس ملزم سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

 

The post شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35vcA3e