لاہور: پاکستان اپ سیٹ کی زمبابوین امیدیں خاک میں ملانے کیلیے پْرعزم ہے جب کہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں حیران کرنے والی مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ترنوالہ ثابت ہوئی۔
راولپنڈی میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں زمبابوے نے بہتر کھیل پیش کیا، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو سخت دباؤ کا شکار رکھا لیکن کامیابی نہ حاصل ہوسکی، تیسرے مقابلے میں اپ سیٹ کرہی دیا۔
اس فتح کی بدولت حاصل ہونے والے اعتماد کو دیکھتے ہوئے مہمانوں سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہورہی تھی لیکن اپنے فیورٹ فارمیٹ میں گرین شرٹس نے 2آسان فتوحات سمیٹیں،پہلے میچ میں مہمانوں نے قدرے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے مدھیویرے کے ناقابل شکست 70رنز کی مدد سے 6وکٹ پر156کا مجموعہ حاصل کیا۔
کپتان بابر اعظم نے 82رنز اسکور کرتے ہوئے ہدف 4وکٹ پر عبور کرا دیا،اتوار کو دوسرے میچ میں حارث رؤف اور عثمان قادر نے 3،3شکار کرتے ہوئے زمبابوے کو 7وکٹ پر 134تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
حیدر علی کے ناقابل شکست66اور بابر اعظم کے51رنز نے 8 وکٹ سے فتح کا سفر آسان بنا دیا، اگرچہ زمبابوین ٹیم کمزور پڑتی دکھائی دی ہے لیکن ون ڈے سیریز کی طرح ایک بار پھر پلٹ کر وار کا خدشہ بھی رد نہیں کیا جا سکتا، عبداللہ شفیق کو ڈیبیو کرانے پر غورکیا جا رہا ہے۔
اس صورت میں فخرزمان کو آرام دیا جائے گا، دونوں میچز میں پاکستان نے اپنے اہم بولر شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دیتے ہوئے محمد حسنین کو شامل کیا تھا،آخری میچ میں انھیں موقع دیا جا سکتا ہے،حارث رؤف یا وہاب ریاض کی جگہ محمد موسٰی کو شامل کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔
اگرچہ شاداب خان فٹ ہوگئے لیکن انھیں آخری میچ میں بھی کھیلانے کا خطرہ مول نہ لیا گیا تو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی فارم میں نظر آنے والے عثمان قادر کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ بابر اعظم، محمد حفیظ اور حیدر علی بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار ہیں،فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب زمبابوین کپتان چھامو چھیبھابھا 2یا 3تبدیلیوں کا عندیہ پہلے ہی دے چکے ہیں، برینڈن ٹیلر ون ڈے میچز کی فارم برقرار نہیں رکھ پائے، اس کے باوجود مہمان ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین کیساتھ سین ولیمز اور مدھیورے پر انحصار کرے گی، گذی امیدیں وابستہ ہوں گی، دیگر بولرز کو بھی خواب غفلت سے جاگنا ہوگا، فیلڈنگ میں مسائل پر بھی قابو پانا پڑے گا۔
The post گرین شرٹس کو کلین سوئپ کی منزل آسان نظر آنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32pOe9h