کراچی میں کرکٹ اسٹارز کی انٹری ہونے لگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں کرکٹ اسٹارز کی انٹری ہونے لگی

کراچی: پی ایس ایل 5 کیلیے کراچی میں کرکٹ اسٹارز کی انٹری ہونے لگی۔

پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز رواں ماہ کراچی میں ہونا ہیں،گذشتہ روز پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے، شعیب ملک اور راحت علی بھی آچکے ہیں،یاسر شاہ اور امام الحق اتوار کے روز ٹیم کو جوائن کرلیں گے،ڈیرن سیمی کی منگل کو علی الصبح آمد متوقع ہے،فاف ڈوپلیسی 10نومبر کو پشاور زلمی کا حصہ بن جائیں گے،وہاب ریاض، حیدر علی پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہنچیں گے۔

قائداعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرز تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر اسکواڈز کو جوائن کریں گے،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندر کے سمت پٹیل نے جمعے کو ہی کراچی پہنچنے کے بعد خود کو 2 یوم کیلیے قرنطینہ کرلیا تھا، چیڈوک والٹن اور کیمرون ڈیلپورٹ کی اتوار کی شب آمد طے تھی۔

ملتان سلطانز کے کوچ اینڈی فلاور کو بھی گذشتہ شب آنا تھا،محمد عرفان، سہیل تنویر اور شان مسعود نے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرلی، کوچ مشتاق احمد بھی ہفتے کی شام ٹیم سے منسلک ہو گئے، اظہر محمود اتوار کو انگلینڈ سے آ رہے ہیں،روی بوپارا و دیگر بھی اگلے 2 یوم میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ملتان سلطانز کے قائد شان مسعود فلو کا شکار ہیں،آرام کی غرض سے قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ سے دستبردار ہونے والے سدرن پنجاب کے کپتان خیبر پختونخوا سے میچ میں شریک نہیں ہیں،انھوں نے پی ایس ایل میچز کے لیے 2روزہ قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ11 نومبر کو کھیلا جائے گا،اگلے روز لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں باہمی مقابلے میں تیاریوں کی جانچ کریں گی۔

 

The post کراچی میں کرکٹ اسٹارز کی انٹری ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3n5JWvM