کراچی: کراچی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کے منعقدہ اجلاس ہو جس میں کورونا کے پھیلاو کو رکنے کیلیے حکومت سندھ کے جاری کر دہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورتحال کا نوٹس لیا، انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی وہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدام کریں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
انھوں نے خاص طو رپرریسٹورنٹس، میرج ہالز اور سپر مارکیٹس کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنانے کیلیے ایکشن لینے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ، میرج ہالز اور سپر مارکیٹس لاپروائی کر رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے مختلف ذرائع سے ان کے بارے میں شکایت مل رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا پھیل رہا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے خصوصی ہدایت کی ہے۔
The post کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UGRfO4