لاہور: زمبابوے سے پہلی ٹی ٹوئنٹی میں گیند پر تھوک کا استعمال کرنے پر وہاب ریاض کو وارننگ دے دی گئی۔
اننگز کے 11ویں اوور میں پیسر اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو امپائر علیم ڈار اور آصف یعقوب نے نوٹ کرتے ہی ان سے کہا کہ گیند کو گراؤنڈ پر پھینک دیں،بعد ازاں اسے سینیٹائز کرنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا۔
یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت بولرز یا فیلڈرز کو گیند پر تھوک استعمال کرنے کی اجازت نہیں،دور? انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے بھی یہی غلطی کی تھی۔
اس حوالے سے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہاکہ بائیو ببل میں موجود تمام کھلاڑی محفوظ ہیں، میرے خیال میں گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی کا از سرنو جائزہ لینا چاہیے۔
The post گیند پر تھوک کا استعمال کرنے والے وہاب ریاض کو وارننگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/38jFqpa