کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی سے متعلق درخواست پر پی سی ون کی عمل درآمد رپورٹ اور سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے ایکشن پلان اور ٹائم فریم طلب کرلیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ کے روبرو شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا نے جو افسر اس معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے، 6 ماہ ہوگئے پی سی ون کو ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے کام شروع کردیا ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ صرف زبانی باتیں کررہے ہیں، اب آپ لوگ ایکشن پلان نہیں پیش کرسکے، لگتا ہے آپ لوگوں کے بس کی بات نہیں۔
سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے پر مقدمات بھی درج ہورہے ہیں، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں ایف آئی آر سے غرض نہیں اگر واقعات ہورہے ہیں تو کیا فائدہ، ہمیں رزلٹ بتائیں رزلٹ کیا ہے؟
عدالت نے سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے ایکشن پلان اور ٹائم فریم بھی طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے افسراں کیخلاف کارروائی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، عدالت نے 2 دسمبر کو ایکشن پلان طلب کرلیا۔
The post شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر حکومت سے ایکشن پلان طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32BtoUe