ہری پور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس متعلق صابرشاہ کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اپنے گاؤں سری کوٹ ہری پورمیں ہی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 29 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
The post خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UB8G2t