نوشہرہ میں وین پھسل کر کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوشہرہ میں وین پھسل کر کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

 پشاور: خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے میں مسافر وین پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

زیارت کاکا صاحب سے نوشہرہ کینٹ آنے والی بس الٹنے سے 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو نے زخمی ہونے والے افراد کو کینٹ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

The post نوشہرہ میں وین پھسل کر کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35zqXnp