کراچی: گذری انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے اغوا اورقتل میں ملوث ملزمہ سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
28 اکتوبرکو گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز7 کے بنگلوں میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ عنصربی بی زوجہ محمد شفقت پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی تھی اور4 نومبرکو مغویہ کے بھائی محمد سلیم ولد کریم بخش نے بہن کے اغوا کا مقدمہ گذری تھانے میں درج کرایا تھا اور مقدمے میں فیاض نامی شخص کو نامزد کرایا گیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی زون ون عمران مرزا نے بتایا کہ مغویہ عنصربی بی کوابراہیم حیدری کے علاقے میں لے جا کر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرکے اس کی لاش جلادی گئی تھی انھوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے کیس کا معمہ حل کرلیا ہے۔
پولیس نے خاتون عنصر بی بی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم فیاض اور نسیم نامی خاتون کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے گرفتار ملزم فیاض کی نشاندہی پر ابراہیم حیدری داؤد جت گوٹھ سے لاش کی باقیات بھی برآمد کرلی ہیں۔
مقتولہ عنصر بی بی گرفتارملزمہ نسیم کی بھابی تھی اورگرفتارملزم فیاض کے مقتولہ عنصر بی بی اورگرفتار ملزمہ نسیم کے ساتھ تعلقات تھے گرفتار ملزمہ نسیم نے ہی ملزم فیاض کو عنصر بی بی کو قتل کرنے کا کہا تھا مقتولہ تین بچوں کی ماں بھی تھی۔
The post اغوا کرکے قتل کی جانیوالی خاتون کے 2 قاتل گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35G39yc