سندھ کے بارش سے متاثرہ 20 اضلاع کے متاثرین کو معاوضے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ کے بارش سے متاثرہ 20 اضلاع کے متاثرین کو معاوضے کی منظوری

 کراچی:  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اصولی طور پر حالیہ بارش سے متاثرہ اعلانیہ آفت زدہ قرار 20 اضلاع کے متاثرین کیلیے معاوضے کی فراہمی کو منظوری دے دی ہے لیکن معاوضے کی رقم کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے انسانی ضیاع / نقصانات کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اصولی طور پر حالیہ بارش سے متاثرہ اعلانیہ آفت زدہ قرار 20 اضلاع کے متاثرین کیلیے معاوضے کی فراہمی کو منظوری دے دی ہے لیکن معاوضے کی رقم کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایم بی آر قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ حکومت پہلے ہی 20 اضلاع کو آفت زدہ اضلاع قرار دے چکی ہے،اجلاس کو بتایا گیا کہ موسلا دھار بارش سے 149 افراد ہلاک ، 103 افراد زخمی اور 19858 مویشی ہلاک ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے8ارب روپے مالیت کے نقصانات پر کام کیا اور کہا کہ ان کی حکومت پورے سندھ کے غریب متاثرہ لوگوں کو بحالی کیلیے معاوضہ دے گی، انھوں نے مختلف نقصانات کیلیے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا اور اصولی طور پر  اس رقم کی فراہمی کیلیے منظوری دیدی لیکن معاملہ حتمی منظوری کیلیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرہ افراد کو یہ  اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ دی جائے گی، انھوں نے چیف سکریٹری ممتاز شاہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ بینک سے بات کریں اور کارڈز کے اجرا کیلیے جلد سے جلد تفصیلی لائحہ عمل طے کریں۔

The post سندھ کے بارش سے متاثرہ 20 اضلاع کے متاثرین کو معاوضے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n7i1eK