اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے چینی کی مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی جس کا ایف بی آر نے گزشتہ روزنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق چینی بحران پر قابو پانے کیلیے ٹریڈنگ کارپوریشن کے تحت درآمد کردہ 3 لاکھ ٹن چینی کی مقامی مارکیٹ میں سپلائی پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹ دینے کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔
The post حکومت نے چینی کی مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/34TwpzI
