اسلام آباد: نیب نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔
نیب نے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کیے ہیں جوعدالت میں زیر سماعت ہیں۔
نیب نے زیر سماعت مقدمات پر مبینہ طور پر اثر انداز ہونے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیر سماعت ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بجائے معزز عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔
The post شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کی انکوائری بند نہیں کی؛ نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35xP4BJ