کراچی: میٹرک پاس کرنے والے90 ہزار سے زائد طلبا نے تاحال کالج کے لیے داخلہ فارم جمع نہیں کروائے۔
کالج میں داخلوں کے خواہش مند طلبا کی 96 ویں ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے، محکمہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈائریکٹر جنرل کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ای سینڑالائزذ ایڈمیشن پالیسی کے تحت فارم جمع کرانے کی کل 13 اکتوبر آخری تاریخ ہے، فوکل پرسن مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت اب تک 96 ویں ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں،کالجز میں سیٹوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار ہے تاہم ابھی بھی26 ہزار سیٹیں خالی ہیں۔
The post میٹرک پاس 90 ہزار طلبا نے کالج کیلیے داخلہ فارم جمع نہیں کرائے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33RwxQR
