لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین میں پہلے دن 50ہزار سے زائد افراد نے سفر کیا۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جب کہ پہلے دن 50ہزار سے زائد افراد نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ پہلی گاڑی ساڑھے سات بجے ڈیرہ گجراں سے روانہ ہوکر سوا آٹھ بجے علی ٹاؤن پہنچی۔
گزشتہ روز 22ٹرینیں مسافروں کو منزل تک پہنچاتی رہیں۔ ٹرین کی سہولت روزانہ صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک میسر رہے گی۔ یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔ ہر پانچ منٹ بعد اسٹیشن پر ٹرین آئے گی ۔
The post لاہور، میٹروٹرین کمرشل افتتاح پہلے دن 50 ہزار افراد نے سفر کیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HC4BIA
