کراچی میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

 کراچی: شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرور کمانڈو نے بتایا کہ مدد گار 15 کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم قاسم کو گرفتار کر کے رکشہ قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نوعمر لڑکی کو زبردستی رکشے میں بیٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ لڑکی نے شور مچا دیا اور اہل محلہ جمع ہوگئے، پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

The post کراچی میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kyN95o