چونیاں میں بچے سے بدفعلی اور خاتون زیادتی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چونیاں میں بچے سے بدفعلی اور خاتون زیادتی

قصور / فورٹ عباس / بہاولنگر: قصور کے علاقوں میں اوباشوں نے بچے  کو بدفعلی اور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نواحی گاوں جھنڈوالا کے ارسلان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی کو اس کے 12 سالہ بھائی کیساتھ ملزم علی رضا نے بد فعلی کی اور فرار ہو گیا۔

دوسری جانب افضل ٹاؤن چونیاں میں شوہر کے دوست نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون نے تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے دوست عارف کے گھر کام کے سلسلے میں گئی تو اس نے اسے ورغلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

فورٹ عباس کے علاقہ تھانہ کھچی والا کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا شیطان صفت ملزم کاشف کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

The post چونیاں میں بچے سے بدفعلی اور خاتون زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZQkjFI