یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی

 ممبئی: بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر مہم اور اپنے خلاف پولیس تحقیقات پر یوراج نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی ذات پات اور رنگ و نسل کی تفریق پر یقین نہیں رکھتا اورانسانیت کے کام آنے کو ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔

میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا تاہم جس کی بھی میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی میں اس سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ یاد رہے کہ روہت شرما سے انسٹاگرام لائیو پر یوراج نے چاہل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں بھنگی کہا تھا۔

The post یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2XFqE6h