کراچی: موسیٰ کالونی میں معصوم بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا معاملہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود موسیٰ کالونی میں معصوم بچوں کیساتھ غیرانسانی سلوک کی وڈیو منظر پر آگئی جس میں سوتیلی ماں نے ظلم کی انتہا کردی اور کم سن بچوں کو بھوکا اور برہنہ رکھ کر زنجیروں سے باندھ دیا۔
علاقہ مکین اطلاع ملنے پر گھر میں داخل ہوئے اور بچوں کی وڈیو بنالی، مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی کوششوں کے بعد گھر کا دروازہ کھلوایا جب گھرمیں داخل ہوئے تومعصوم بچے برہنہ تھے اور زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے جس پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچوں کے والد نے 2 شادیاں کی ہیں پہلی بیوی سے 2 بچے ہیں جن کی عمر 4 اور 10 سال ہیں پہلی بیوی شوہر اور بچوں کو چھوڑ کرچلی گئی بچے سوتیلی ماں کے پاس ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں کے مطابق وہ گھروں میں کام کرتی ہے اور جب وہ گھر پر نہیں ہوتی تو بچے آوارہ گردی کرتے ہیں۔
بچوں کے تنگ کیے جانے پر اس نے یہ اقدام اٹھایا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچوں کی سگی ماں سے بھی رابطہ کیا لیکن انھوں نے آنے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے تنبیہ دے کر سوتیلی ماں کو بچے واپس کردیے ،پولیس نے بتایا کہ بچوں کو یوسی ناظم اور علاقہ مکینوں کے کہنے پرسوتیلی ماں کے حوالے کیا گیا ہے علاقہ مکینوں کی مدد سے سوتیلی ماں کے رویے کی نگرانی کی جائے گی۔
The post ظلم کی انتہا، سوتیلی ماں نے کمسن بچوں کوزنجیروں سے باندھ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3etWQiY
