بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے

 لاہور: بھارت سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارتکار عابد حسین اور طاہر خان اپنی اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفاتکاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام؛ پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

The post بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eAdBJ0