PSO کی سستی درآمدات، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

PSO کی سستی درآمدات، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد: آنے والے دنوں میں ملک کو پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی جانب سے کی گئی سستی درآمدات کی وجہ  سے اگر آئل ریفائنریوں نے  پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار گھٹا دی تو ان مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔  آئل ریفائنریوں نے حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد مارچ اور اپریل کے مہینوں میں انھیں 31 بلین روپے کا انوینٹری نقصان ہوا ہے۔

آئل ریفائنریوں نے حکومت کو اس بات سے بھی خبردار کردیا تھا کہ  کسی بھی ریفائنری کی پیداوار میں کمی؍ بندش کے سنگین  اثرات مرتب ہوں گے جس کے نتیجے میں  پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔

اب آئل ریفائنریوں کو  مئی کے ابتدائی دو ہفتوں میں پی ایس او کی جانب سے سستے نرخوں پر درآمدات کی وجہ سے  قیمتوں کے ایک اور بحران کا سامنا ہے۔ ان سستے نرخوں کی بنیاد پر  جون کے لیے ایکس ریفائنری قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

 

The post PSO کی سستی درآمدات، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2XiVYX0