راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا

بنگلور:  بھارت کے سابق کرکٹر راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا۔

انگلینڈ  جولائی میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایسے وینیوز پر کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بارے میں ڈریوڈ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ ای سی بی کا یہ منصوبہ قابل عمل ہے۔

راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس طرح کا بائیو ببل تیار کرنے کے قابل بھی ہیں تو ہر کسی کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اس میں بہت سی چیزیں اور لوگ شریک ہوتے ہیں، مجھے امید ہے کہ جب ہم اس وائرس کی ویکسین بنالیں گے تو سب چیزیں بہتر ہونا شروع ہوجائیں گی۔

The post راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/36Dfm5w