سینٹرل کنٹریکٹ؛ تنزلی کے باوجود سرفراز احمد کا حوصلہ جوان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینٹرل کنٹریکٹ؛ تنزلی کے باوجود سرفراز احمد کا حوصلہ جوان

لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے باوجود سرفراز احمد کا حوصلہ جوان ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرا ہدف سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریزنہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک ہے کیونکہ کسی بھی چیز کا حصول آسان مگر اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، میرے لیے کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ کرکٹرز کے کیریئر کا حصہ ہوتے ہیں، میں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، بی کیٹیگری بھی اچھی اور اس میں بھی کئی اسٹارپلیئرز شامل ہیں،میری کوشش ہے کہ جب بھی قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملے تو عمدہ کارکردگی سے اپنی جگہ پکی کر لوں، اس کے لیے فارم اور فٹنس پر کام کر رہا ہوں۔

سرفراز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے تینوں فارمیٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گذشتہ سال ورلڈکپ میں بھی انھوں نے اپنی بولنگ سے متاثر کیا، نوجوان پیسر بلاشبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری کے حقدار تھے۔ یاد رہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے ٹاپ کرکٹرز میں بابر اعظم اور اظہر علی کو جوائن کیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ امید ہے کہ پیسر اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے رہیں  گے۔

 

The post سینٹرل کنٹریکٹ؛ تنزلی کے باوجود سرفراز احمد کا حوصلہ جوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2zSa1Lt