کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی، جون میں کورونا ٹیسٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی، جون میں کورونا ٹیسٹ

لاہور: پی سی بی دورہ انگلینڈ سے قبل کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منتخب 25 کھلاڑیوں کو3 ماہ بائیو سیکیور ماحول میں گزارنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جون کے اوائل میں ٹریننگ سے قبل تمام کرکٹرز، معاون اسٹاف اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے، این سی اے میں رہائش، کھانے پینے اور ٹریننگ کے ساتھ بالمقابل واقع قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سہولیات ہوں گی،دونوں مقامات کو وائرس سے پاک رکھنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ابتدا میں کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جوڑیوں کی شکل میں پریکٹس کریں گے، اگلے 3 ہفتوں میں گروپس میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے آخر میں تمام اکھٹے ہوجائیں گے،جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ پہنچ کر قرنطینہ اور ٹریننگ ہوگی، اگست میں 3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہونے کے بعد کرکٹرز کی وطن واپسی ہوگی، یوں  پورے 3 ماہ بائیوسیکیور  ماحول میں گزارنے کے بعد گھروں میں جانے کا موقع ملے گا۔

 

The post کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی، جون میں کورونا ٹیسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3cRYFp5