ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

 اسلام آباد: ایف بی آر نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا انسداد بے نامی ڈیپارٹمنٹ شوگر ملوں کی جانب سے سیلز ٹیکس چوری کی غرض سے کی گئی بے نامی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد بے نامی زونز بے نامی ٹرانزیکشنز کے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقاتی رپورٹس کی بنیاد پر ذمہ دار عناصر کا تعین کریں گے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔

The post ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2A64Ur8